حیدرآباد۔2مئی(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی نے آج کہا کہ
سیما آندھرا کو ہر اعتبار سے ترقی دی جائیگی۔جبکہ ریاست کی تقسیم نا گریز
ہے جسکا مطالبہ عرصہ دراز سے ہے۔ سیما آندھرا کے ئے وشاکھا پٹنم سے چینائی
تک صنعتی کارڈار کی تعمیر ‘ آندھرا پردیش میں خصوصی ریلوے زون ‘تروپتی کے
طیرانگاہ کو بین الاقوامی حیثیت سنٹرل یونیورسٹی اور پٹرولیم یونیورسٹی کے
قیام کے ذریعہ آندھرا پردیش کو ملک کے لئے باعث فخر ریاست بنایا جائیگا۔
انہوں نے سیما آندھرا کے عوام کو تیقن دیا کہ پولاورم پراجکٹ کی تخمینہ کے
90فیصد اخراجات کو مرکزی حکومت بر
داشت کریگی۔ انہوں نے آج گنٹور کے وی ایم
کالج میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس سال تک حیدرآباد میں
سیما آندھرا کے طلبا کو مساوی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کئے
جائینگے۔سونیا گاندھی میں اپنی تقریر میں کہا کہ ریاست کی تقسیم کے لئے سی
پی ایم کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے اسکی تائید کی ہیں۔ جبکہ وائی ایس
راج شیکھر ریڈی بھی اسکا مطالبہ پیش کیا۔انہوں نے آخر میں عوام کو تیقن دیا
کہ کانگریس کی جانب سے آندھرا پردیش میں انتخابی منشور میں کئے گئے تمام
وعدوں کو پورا کیا جائیگا۔انہوں نے اپنی تقریر کو جئے سیما آندھرا کہتے
ہوئے ختم کی۔